تبصرہ کتب

کہا جاتا ہے کہ کتاب تنہائی کی بہترین ساتھی ہے لیکن ہمارے خیال میں کتاب انسان کو عملی میدان میں گامزن ہونے کی ترغیب دیتی ہے اور اسی اعتبار سے کتاب ہماری صرف رفیقِ تنہائی ہی نہیں بلکہ ہمارے حال اور مستقبل کی بھی محسن ہے۔آج کے دور میں جو بھی ترقی ہورہی ہے وہ علم اور کتابوں کی ہی مرہون منت ہے۔ کتب بینی نے انسان کی معلومات میں رفتہ رفتہ اس قدر اضافہ کردیاہے کہ آج کے انسان کے لئے کوئی کام ناممکن نہیں رہا۔ترقی یافتہ ممالک میں آج انٹرنیٹ کے دورمیں بھی کتابیں پڑھنے کے رجحان میں غیرمعمولی کمی نہیں ہوئی۔ وہاں زیادہ تر گھروں میں کتابوں کا کچھ نہ کچھ ذخیرہ دکھائی دیتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کتاب ان کی ضروریات زندگی میں شامل ہے۔ جدید دور میں اگرچہ مطالعے کے لئے نئے نئے ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں اور پھر ٹیکنالوجی کے باعث علم کے حصول میں انقلاب برپا ہوچکا ہے مگر یہ کہنا غلط نہیں کہ کتابوں کی دائمی اہمیت و افادیت اپنی جگہ قائم و دائم ہے اور اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔اسی تناظر میں‘ کریئر کاروان نے اپنے ناظرین جن میں کثیر تعداد نوجوانوں بشمول طلبہ واساتذہ کی ہے‘کی معلومات میں اضافہ کے لیے تبصرہ کتب کے اِس سیگمنٹ میں مفید معلوماتی اور تعلیمی کتابوں پر تبصرہ پیش کرنے کا سلسلہ کا آغاز کررکھا ہے۔

عظیم توقعات

عظیم توقعات

  • شعبہ: ناول
  • مرکزی خیال: روحانی
  • صنف: ساہسک افسانہ
  • مصنف: چارلس ڈکنس
  • زبان: اردو
مزید پڑھیں >>