کریئر کونسلنگ

دورِحاضر میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد سب سے اہم ضرورت کیرئیر کونسلنگ کی ہوتی ہے۔زندگی میں کرئیر کا انتخاب بہت نازک فیصلہ ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر مناسب رہنمائی میسر نہ ہو تو ہو سکتا ہے کہ آپ ایسے کیرئیر کا انتخاب کر یں جو آپ کی دلچسپیوں، صلاحیت اور رجحان سے نہ ملتا ہو۔ اس لیے کرئیر کونسلنگ کسی کی دلچسپی اور رجحان کو جاننے اور اسے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے کوشش کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس سیکشن میں آپ کو ایسے طریقے ملیں گے جو مختلف کرئیر ز کے انتخاب بارے آپ کے علم میں اضافے کا موجب بنیں گے اور آ پ کو کسی بھی مخصوص کرئیر بارے رہنمائی فراہم ہوگی کہ آپ کو کسی مخصوص کرئیر کا انتخاب کیوں اور کیسے کرنا چاہیے۔