اوپن یونیورسٹی کل”یوم اقبال“ منائے گی

راولپنڈی /اسلام آباد(نمائندہ کریئرکاروان) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز کے زیر انتظام ”یوم اقبال“ تقریب کل جمعہ کو صبح 10بجے یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طلبہ و طالبات کے مابین بیت بازی اور کلام اقبال کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ان مقابلوں میں راولپنڈی /اسلام آبادکے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات بھی شرکت کریں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرناصر محمود تقریب کی صدارت کریں گے۔