بی اے، ایل ایل بی ضمنی امتحانات کے نتائج

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) جامعہ کراچی کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر ضمنی امتحانات برائے2017 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) کے امتحانات میں06طلبہ شریک ہوئے، ایک طالب علم کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔