تعلیمی اداروں میں منشیات

سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں چاروں صوبوں کو رپورٹس پیش کرنےکاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تین اموات سامنے آچکیں،بچوں کو منشیات کہاں سےمل رہی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے چاروں صوبوں کو اپنی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف   جسٹس نے کہا کہ حکومت کو ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا تھا، اس کی کیا رپورٹ ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ منشیات پورے ملک کا مسئلہ ہے، بچوں اور والدین کی آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے تا  کہ  اپنے مستقبل کو تباہی سےبچایاجاسکے۔