چین :تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اہم ہدایات جاری

چین :تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اہم ہدایات جاری
بیجنگ (کرئیرکاروان) چین نے لازمی تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نظام تعلیم کو یقینی بنایا جائے جو طالب علموں کی اخلاقی، ذہنی اورجمالیاتی صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہوئے انہیں ایک مکمل شہری بنانے میں معاون ثابت ہو۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی ریاستی کونسل اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے ذریعے شہریوں میں ریاست پر پختہ یقین، حب الوطنی، صداقت اور متحرک روح پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے جامع معیار کو فروغ دینے کی کوششیں کی جائیں۔ اخلاقی تعلیم اور طالب علموں کی مجموعی ترقی کو ترجیح دی جائے اور ہر سکول کے ہر طالب علم کے لئے یکساں کوشش کی جائے۔ہدایات کے مطابق لازمی تعلیم کے دوران طالب علم کی موزوں اخلاقی تربیت،عقائد کی پختگی، بنیادی سوشلسٹ اقدار کی تعلیم، چین کی روایتی ثقافت سے آشنائی اور دماغی صحت کے حصول پر زور دینا چاہئے ۔طالب علموں کی علمی قابلیتوں سے متعلق صلاحیت کو فروغ دینے اور طالب علموں کے اندر اختراعی احساس کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے پر بھی زور دیا ہے۔