بی اے، بی ایس سی، بی ایس سی (ہوم اکنامکس) بی کام سال اول کے سالانہ امتحانات کا آغاز ماہ نومبر 2019سے ہوگا

بی اے، بی ایس سی، بی ایس سی (ہوم اکنامکس) بی کام سال اول کے سالانہ امتحانات کا آغاز  ماہ نومبر 2019سے ہوگا
سکھر۔ (کرئیرکاروان)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ناظم ِ امتحانات غلام حسین پھلپوٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے ملحقہ ڈگری کالجوں میں بی اے، بی ایس سی، بی ایس سی (ہوم اکنامکس) بی کام سال اول کے سالانہ امتحانات 2019ماہ نومبر 2019سے شروع ہوں گے۔
امتحانی فارم ملحقہ ڈگری کالجوں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.salu.edu.pkسے 24مئی سے حاصل کیئے جا سکتے ہیں جبکہ بغیر کسی اضافی سرچارج کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17جون 2019مقرر کی گئی ہے۔