سندھ یونیورسٹی بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے نامزد

سندھ یونیورسٹی بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے نامزد
حیدر آباد ( کرئیر کاروان) اکیڈمک یونین آف آکسفورڈ (اے یو او) نے سندھ جامشورو یونیورسٹی کو"سائنس اور تعلیم میں بہترین تعلیمی ادارہ" ہونے پر بین الاقوامی اعزاز کے لئے نامزد کیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یونین نے اعلان کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو 'مینجر آف دی ائیر' کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈز یونیورسٹی اور اس کے وائس چانسلر کو 2 جولائی، 2019 کو ویسٹن محل ملان، آکسفورڈ، برطانیہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیے جائیں گے جہاں پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد اعزاز وصول کریں گے.