شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ملازمین کی مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال

شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ملازمین کی مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال
سکھر۔ (کرئیرکاروان) شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ (شیوا) جیی ایم سی سکھر کے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پرنسپل جی ایم سی کے دفتر کے سامنے علامتی بھو ک ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے میں شامل ملازمین نے ہاتھوں میں مطالبات کے حق میں تحریری پلیکارڈ اٹھا رکھے تھے ،مظاہرے میں شامل یونین رہنماؤں ریاض احمد بھیو،برادی خان گڈانی،یار محمد کٹپر،محمد افضل مہر و دیگر کا کہنا تھا کہ شیوا کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے جاری احتجاج کے بعد وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاء الرحمن نے رہنماؤں کو یقین دلایا تھا کہ انکے جائز مطالبات جن میں بونس الاؤنس ،دو عدد ایمبولنس ،سنئیر ملازمین کی ڈی پی سی،سن کوٹہ سمیت دیگر مطالبات تین دن کے اندر حل کئے جائینگے لیکن افسوس دو ماہ گذرنے کے باوجود ابتک ہمارے مطالبات تسلیم تو نہیں ہوئے الٹا ہمارا عید بونس بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے حقوق نہ ملنے پر ملازمین مایوسی کا شکار ڈپریشن کا شکار ہیں۔