فرانس میں طلبا ء کو اردو زبان سکھانے کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا

 فرانس میں طلبا ء کو اردو زبان سکھانے کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا
لاہور (کرئیرکاروان) فرانس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی اور دوسرے ملکوں کے طلبا ء کو اردو زبان سکھانے کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے نے فرانس کی ایک غیرسرکاری تنظیم کے اشتراک سے پیرس میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔اردو زبان سکھانے کے لئے کلاسز کا اجرا ء پاکستانی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جس پر بالآخر سفارتخانے اور غیرسرکاری تنظیم کی مشترکہ کوششوں سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔