لڑکیوں کے سکول کو آگ لگانے والےگرفتار

گلگت  بلتستان ضلع دیامر میں لڑکیوں کے سکول کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث 2 ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان کو دیرال میں ہونے والے جرگہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ شبیر اور عصمت اللہ مبینہ طور پر رواں سال اگست کے مہینے میں لڑکیوں کے اسکول جلائے جانے کے واقعے میں ملوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے کے ماسٹرمائنڈ اب بھی فرار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے جرگہ اراکین رحمت خلیق، عبدالشکور اور مالک مسکین کا کہنا تھا کہ جرگہ نے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہیے۔