نومبر میں طلباءاور طالبات کیلئےسکالرشپ مشتہر کرنے کا فیصلہ

ہری پور/اسلام آباد (نمائندہ کریئر کاروان) معروف ماہر تعلیم و اے ڈی او پلاننگ اینڈ اسٹبلیشمنٹ حافظ سرفراز خان ترین آف ملک یار نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں (چھٹی اور ساتویں جماعت) کے طلباءاور طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتہ میں حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا جس کے تحت چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباءو طالبات کو ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا اور ان کو خیبر پختونخوا کے کسی ایک بہترین تعلیمی ادارے میں داخلہ دیا جائے گا اور بارہویں جماعت تک ان کے تمام اخراجات حکومت خیبر پختونخوا برداشت کرے گی۔
سکالرشپ کے حصول کے خواہش مند طلباءو طالبات ایٹا سکالر شپ ٹیسٹ کیلئے چھٹی جماعت کے کورس کی تیاری ابھی سے شروع کر لیں۔ ایٹا (Educational Testing and Evaluation Agency) سکالرشپ ٹیسٹ جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں منعقد ہوگا، عموماً اس سکالر شپ کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے قابل اور باصلاحیت بچوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔