اسلام آباد ہائی کورٹ: وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی تعیناتی چیلنج

اسلام آباد (کرئیرکاروان)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ۔ ہفتہ کو ڈاکٹر ملازم حسین نے اپنے وکیل راشد حفیظ کے ذریعے میں درخواست دائرکی۔درخواست میں کہاگیاکہ وی سی کی تعیناتی سپریم کورٹ کے وضح کردہ قوانین کے خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پمز کے پروفیسر تنویر خالق کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی کہ سلیکشن کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کیا جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کے فیصلے تک تعیناتی کے عمل کو روکا جائے ۔ درخواست میں وفاقی وزیر شیری مزاری ، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر درخواست میں فریق ہیں ۔سیکرٹری صحت، چیئرمین ایچ ای سی ،پمز کے پروفیسر تنویر خالق بھی درخواست میں فریق ہیں