سابق چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ اور موجودہ وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین کو( ASIS&T )جیمز ایم کریٹسوس ایوارڈ دینے کا اعلان

سابق  چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ اور موجودہ وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین کو( ASIS&T )جیمز ایم کریٹسوس ایوارڈ دینے کا اعلان
لاہور (کرئیرکاروان) ایسوسی ایشن فار انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ASIS&T ) کی جانب سے سابق  چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ اور موجودہ وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین کو( ASIS&T )جیمز ایم کریٹسوس ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا گیا۔متعلقہ ایوارڈ کا مقصد ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل نئے ممبران کو دیا جاتا ہے۔
پروفیسر کنول امین ہوم اکنامکس خواتین یونیورسٹی لاہور کی پہلی وائس چانسلرہیں ۔ ڈاکٹر کنول امین (ASIS&T ) کی گزشتہ 7سال سے ممبر ہیں ۔ وہ بطور مصنف ،محقق ،نقاد، شریک چیئرپرسن ،کمیٹی ممبر،ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایسوسی ایشن کےنئے ارکان کی بھرتی میں ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر کنول امین لائبریری سائنس میں بہترین منتظم اور انفارمیشن سائنس کے میدان میں عرصہ 34سال سے خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
(ASIS&T ) ایوارڈ کی نامزدگی پر ڈاکٹر کنول امین نے کہا ہے کہ ایوارڈ کے لئے نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ جیوری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر(ASIS&T ) لائڈیا مڈلٹن کی شکر گزارہیں جنہوں نے ان کو اس قابل سمجھا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کنول امین کو یہ ایوارڈ ایسوسی ایشن آف انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ASIS & T) کے سالانہ اجلاس میں دیا جائے گا جو کہ 19تا23اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہوگا ۔ایوارڈ کا نام (ASIS&T)کے طویل عرصے کے رکن اور رہنما ایم کریٹسس کے اعزاز میں میں رکھا گیا ہے جنہوں نے 1997 میں(ASIS&T) کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جو کہ جنوبی اوہایوچیپٹر کے ایک فعال رہنما تھے۔