یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر اور وائس چانسلر، ہائیر ایجوکیشن کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کریں:لاہور ہائیکورٹ

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر اور وائس چانسلر، ہائیر ایجوکیشن کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کریں:لاہور ہائیکورٹ
لاہور (کرئیر کاروان) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر اور وائس چانسلر کو کو ہائیر ایجوکیشن کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے غلام حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ درخواست گزار کی جانب سے شیراز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے انکوائری میں رجسٹرار اور کنٹرولر کی تعیناتی قانون منافی قرار دی، ہائر ایجوکیشن نے وائس چانسلر کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دیا ، ہائر ایجوکیشن نے کارروائی نہ کرنے پر کیس نیب کو بجھوانے کی سفارش کی ، ہائر ایجوکیشن کی رپورٹ کے باجود نہ تو کاروائی کی گئی اور نہ ہی کیس نیب کو بجھوایا گیا۔استدعاہے کہ عدالت رجسٹرار اور کنٹرول یو ای ٹی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے اور رجسٹرار اور کنٹرول کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر کیس نیب کو بجھوانے کا حکمدے ۔