یونیورسٹی ملازمین کی رہائش کے مسئلے کے حل کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی کے قیام کا اعلان

پشاور (کرئیرکاروان) آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوانے یونیورسٹی ملازمین کی رہائش کے مسئلے کے حل کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی کے قیام کی کوششوں کاآغاز کردیا‘ ہائوسنگ سوسائٹی میں تین مرلے سے لیکر ایک کنال تک پلاٹ ہونگے جوکہ مناسب ریٹ میں اصل قیمت کے ایک معقول حصے کو اقساط کی شکل میں اداکرنے کی سہولت کیساتھ دیئے جائینگے ‘ فیڈریشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی کے تمام ملازمین سے 20جولائی تک اپنی رائے تحریری طورپر فیڈریشن کی کابینہ کو پہنچانے کی تلقین کی ہے۔