یونیورسٹی کیمپس پشاور: پولیس کے سیکیورٹی اقدامات مزید مربوط کردئے گئے

یونیورسٹی کیمپس پشاور: پولیس کے سیکیورٹی اقدامات مزید مربوط کردئے گئے
پشاور (کرئیرکاروان)یونیورسٹی کیمپس پشاور پولیس نے کیمپس اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ سیکیورٹی اقدامات میں پولیس اور یونیورسٹی سیکیورٹی گارڈز کے روابط اور اشتراک عمل کو مزید موثر اورمربوط بنادیا‘ سیکیورٹی اقدامات کی قیادت کیمپس کمانڈنٹ وسیم خلیل ڈپٹی کمانڈنٹ سیف الله خان اور یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایمل خان خلیل کررہے ہیں جبکہ گشت نگرانی اور چیکنگ میں سٹی پٹرولنگ کا عملہ بھی شامل ہے‘ پولیس کیمپس کے علاوہ مضافات سے آنیوالے راستوں کی بھی کڑی نگرانی کررہی ہے جبکہ جدید اسلحہ اور آلات سے لیس گاڑیوں کی شبانہ روز گشت بھی جاری ہے۔