سائنس و ٹیکنالوجی

ئنس و ٹیکنالوجی کی دنیا تو بڑی وسیع ہے، سائنسی مطالعے کا سلسلہ زمانہ قدیم سے جاری ہے اور زمانے کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ اور بہتری ہوتی رہی ہے جس نے سائنس کو اس کی آج کی موجود شکل عطا کی۔سائنس کے حقیقی معنی علم کے حصول کی بجائے علم کی ایک مخصوص قسم کے ہیں۔ خصوصاً یہ علم کی ان اقسام میں سے ایک ہے،جسے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔آرٹس اور کامرس پڑھنے والے عام طور سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کو خشک اور بور سمجھتے ہیں،حالانکہ جن لوگوں نے ان مضامین کا ذائقہ چکھا ہوتا ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ مضامین انتہائی دل چسپ اور مزیدار ہوتے ہیں۔ ایک دور تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اُفق پر البرٹ آئن اسٹائن، پال ڈیراک، شروڈنگر، ہائڑن برگ، انریکو فرمی، اوپن ہائمر اور ارنسٹ ردرفورڈ چھائے ہوئے تھے۔کرئیر کاروان کے دوستو!آپ اِس سیکشن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تازہ خبروں کے ساتھ ساتھ اِس شعبہ میں ہونے والی پیش رفت ملاحظہ کریں گے۔