کامیاب لوگ

محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ہم آئے روز دوسروں کی کامیابیوں کے قصے کہانیاں سنتے ہیں ،ان پر رشک کرتے ہیں لیکن ان سے سیکھنے ،ان جیسی محنت کرنے کی بجائے راتوں رات بڑاآدمی بننے کی فکر میں رہتے ہیں۔ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں،انسان محنت کرے تو کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے، کامیاب لوگوں کی لغت میں خاص طور پر میں ناکامی کالفظ ہی نہیں ہوتا۔کامیابی آپ کو بھی حاصل ہوسکتی ہے،مگر کیسے؟کامیاب لوگوں کو اپنا رول ماڈل بنانے،معاشرے میں اِن جیسا مقام ومرتبہ حاصل کرنے اور اُن کے کرئیر کے اُتار چڑھاؤسے سبق سیکھنے کے لیے کامیاب لوگوں سے متعلق اس سیکشن کو ملاحظہ کریں۔