سروسز اکیڈمی پشاور کے شرکاءلاہور پہنچ گئے

لاہور(اردو کرئیر کاروان کی تازہ ترین تعلیمی خبر:05 اکتوبر2018ء) صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور کے 78ویں پری سروس کورس کے شرکاءنے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔
اجلاس میں ریلوے کی جانب سے چیف مکینیکل انجینئر لوکو شاہد عزیز ، ڈپٹی چیف انجینئربرجز فرمان غنی، ڈپٹی چیف انجینئر مکینکل کیرج اینڈ ویگن ناصر خلیلی، ڈپٹی چیف انجینئرڈیزل راجہ ساجد بشیر، ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمداور ڈپٹی چیف مارکیٹنگ منیجرکاشف رشید یوسفانی سمیت ریلوے کے دیگر سینئر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
 چیف مکینکل انجینئر لوکو شاہد عزیز کی سربراہی میں ڈپٹی چیف انجینئر برجز فرمان غنی نے ریلوے افسران ٹیم کے ہمراہ ریلوے کی تنظیمِ نو و بحالی اور مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں شرکاءکو آگاہی فراہم کی۔
شرکاءنے پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں فریٹ، پسنجر سمیت انفراسٹرکچر اور سی پیک میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالوں کے جوابات حاصل کیے۔ چیف مکینیکل انجینئر لوکو شاہد عزیزنے کورس کے شرکاءکوریلوے سے متعلق گہری دلچسپی لینے اور محکمہ ریلوے میں کیے گئے اقدامات کو سراہنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں تقریب کے آخر میں چیف مکینیکل انجینئر لوکوشاہد عزیز نے صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور کے 78ویں پری سروس کورس کے شرکاءکی جانب سے ڈاکٹر گوہر سعید ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ کے ساتھ شیلڈ اور سوئنر کا تبادلہ کیا۔
یہ بھی دیکھیں: CSS-2018 کے نتائج کیا رہے؟