کاروبار اور ادارے کی کامیابی کا انحصار کن عوامل پر ہے؟

  رضوان اللہ خان
کسی بھی کاروبار یا ادارے کو اپنی (Desired) سطح پر پہنچنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ کاروبار اور ادارے کی نوعیت پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کتنے عرصے میں منافع کمانے کے قابل ہوگا۔ادارے یا کاروبار کو بنیادی انویسٹمنٹ کے بعد پرافٹ پر لانے یا نقصان سے نکال کر (Stability) پر لانے کے لیے درکار وقت کا اندازہ پانچ باتوں سے لگایا جاسکتا ہے:
1).... ....کاروبار کس نوعیت کا ہے
2).... .... آپ کے پاس کتنے اور کس قسم کے ریسورسز ہیں؟
3).... ....آپ کی مارکیٹنگ سٹریٹجی کس قدر جارحانہ ہے؟
4).... ....آپ کا سپورٹ سسٹم موجود ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیسا ہے؟
5).... ....کام سرانجام دینے کے لیے مناسب ٹیم موجود ہے یا نہیں؟
 
1).... ....کاروبار کی نوعیت بتائے گی کہ ایسا کاروبار اگر نیا شروع کیا جائے تو (Breakeven) پر کتنے عرصے میں آسکتا ہے۔ تمام چھوٹے اور بڑے اداروں کی بریک ایون پیشن گوئی (Breakeven Forecasting) کم از کم ایک سے دو سال تک کی جاتی ہے۔ یاد رکھیں ایک یا دو سال کام کے سائز اور مارکیٹ کے حالات کے مطابق فار کاسٹ کئے جاتے ہیں۔ایسے ہی نقصان سے نکل کر (Stability) پر آنے کے لیے فارکاسٹ (Forecasting) بھی بزنس کیٹگری اور مارکیٹ کے حالات کے مطابق کی جاتی ہے۔ اگر کمپنی محض منافع نہیں کما رہی اور نقصان میں ہے تو کم از کم دورانیہ چھ ماہ فار کاسٹ کیا جاتا ہے۔ جبکہ اگر کمپنی قرضوں میں جکڑی ہو اور نقصان میں چلے تو (Stability) کے لیے دو سے تین سال فارکاسٹ کرلیے جاتے ہیں۔
 
2).... .... کاروبار کی نوعیت کے بعد آپ کے ریسورسز اور اثاثہ جات بتائیں گے کہ آپ کتنے عرصے میں کاروبار کو منافع بخش بنا سکتے ہیں۔ یہی بات طے کرے گی کہ آپ کتنے عرصے میں کاروبار کو نقصان سے نکال سکتے ہیں۔اگر آپ کے پاس ریسورسز موجود ہیں تو اوپر کی فارکاسٹنگ کافی حد تک (achieve) کی جاسکتی ہے دوسری صورت میں دورانیہ اس سے بھی زیادہ بڑھ سکتا ہے۔
 
 
3).... .... یاد رکھیں مارکیٹنگ محض پروموسشنل ایکٹیویٹیز کا نام نہیں۔ کاروبار شروع کرنے سے پہلے بنائی جانے والی سٹریٹیجیز بھی اسی کا حصہ ہیں۔ عمومی طور پر مارکیٹنگ میں چار (P's) کو اہمیت دی جاتے ہے۔ جو کہ بڑھ کر 7اور9 تک پہنچ چکے۔
 یہ چار (P's) انگریزی حرف (P) سے شروع ہوتے ہیں۔ یعنی:
Product
Price
Place
Promotion
آپ کس پروڈکٹ کے ساتھ موجود ہیں، اس کی قیمت، آپ کی مارکیٹ اور آپ کی اپنی (existence) اور پروموشن کے طریقہ کار۔ یہ سب بے حد تفصیل طلب ہے، محض اتنے پر اکتفا کرتا ہوں کہ مارکیٹنگ جس قدر بھرپور اور جارحانہ ہوگی اپنی فارکاسٹنگ پر اتنا ہی بہتر انداز سے پورا اترا جاسکے گا۔
 
4).... .... اگر آپ کا کوئی سپورٹ سسٹم موجود ہے تو وہ آپ کو نکھرنے یا بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ جب آپ آوٹ آف ریسورسز ہوں تو وہ آپ کو آپ کے قدموں پر واپس کھڑا کرنے تک کام آسکتا ہے۔ آپ کا سپورٹ سسٹم جس قدر مضبوط اور معاون ہوگا اسی قدر جلد آپ منافع بخش بن سکتے ہیں یا نقعان سے نکل سکتے ہیں۔
5) تمام امور کی انجام دہی کے لیے (right person for the right job) کا ہونا ضروری ہے۔ ایسا ہرگز نہ کیجیے کہ ایک غیر مناسب فرد کو صرف عمر، تجربے یا کم تنخواہ کی بنیاد پر ایسا کام سونپ دیں جس کے وہ قابل نہ ہو یا جس کا وہ ماہر نہ ہو۔
یادرکھیں۔۔۔دنیا میں بطور کامیاب ترین کاروبار اور کاروباری حضرات کے طور پر پہچانے جانے والے اکثر پہلے پانچ سال ذرا بھی منافع نہ کما سکے یا یہ ایسے لوگ تھے جو منافع بخش ادارہ کھڑا کرلینے کے بعد نقصان میں چلے گئے لیکن ہمت ہارنے کی بجائے یہ مستقل مزاجی سے اسے منافع بخش بنانے کے جتن کرتے رہے۔آپ کی مستقل مزاجی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ایک ضروری امر یہ بھی ہے کہ آپ کی ٹیم آپ کے ساتھ لمبے عرصے تک چلے۔ دیر تک ساتھ چلنے والی ایک ہی ٹیم بالآخر منافع بخش ثابت ہوتی ہے بجائے اس کے کہ آئے روز آپ اپنے پرانے اہلکاروں کو نکال کر نئے لوگوں سے تجربات کرواتے رہیں۔