سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پیرس مسائل کا گڑھ بن گیا

گنج بخش روڈ کی گلیوں میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کے لیے درد سر، پی پی 162 کا علاقہ ہمدانی پارک مسائل کی آماجگاہ، پی پی 146 محلہ شکرگڑھ میں سیوریج مسائل کا انباز، پی پی 163 اسماعیل پورہ کے علاقہ میں ٹوٹی گلیاں سے مشکلات کا سامنا، دوسری جانب نکاسی آب کیلئے واسا کیخلاف احتجاج کرنا جرم بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق گنج بخش روڈ کی گلیوں میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کے لیے درد سر، بدبو سونگھتے سونگھتے شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی واسا کا نمائندہ بات بھی نہیں سنتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیرھ سال ہو گیا نہ تو علاقے کا چئیرمین کوئی کام کرتا ہے اور نہ ہی کوئی بات سنی جاتی ہے۔ واسا حکام کو بھی بارہا فون کیا لیکن کوَئی مسئلہ حل کرنے نہیں آتا۔ گندے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریاں اور تعفن پھیل رہا ہے۔ بارش کے باعث علاقہ مزید تعفن زدہ ہوجاتا ہے۔