گورنمنٹ کالج آف سائنس لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ویلکم فیسٹیول کا انعقاد

گورنمنٹ کالج آف سائنس لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ویلکم فیسٹیول کا انعقاد 
 
گزشتہ ہفتے اسلامی جمعیت طلبہ نے گورنمنٹ کالج آف سائنس میں ویلکم فیسٹیول کا اہتمام کیا . تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا , جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی گئی . سبطین رضا ہنجرا نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا . تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں منسٹر میاں اسلم اقبال, ٹرینر, ٹریولر , مصنف علی عباس , کالم نگار و کمشنر ایف بی آر یاسر پیرزادہ , ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں آفتاب رحیم , ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر , ناظم لاہور حافظ ذنون عبدالماجد اور ناظم علاقہ خذیمہ داود نے شرکت کی . 
اسٹیج سیکریٹری نے میاں اسلم اقبال کو اسٹیج پر دعوت دی , موصوف نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زندگی کے ایک نئے امتحان کے لیے اس کالج میں داخلہ لے چکے ہیں , آپ ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ایک نامور اور معیاری کالج میں پڑھنے اور سیکھنے کا موقع ملا یے , میں امید کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آپ لوگ اس کو بہتر انداز میں, لیں گے , آپ پڑھیں گے اور ان لمحات و مواقع سے مستفید ہونگے . کام , کام اور کام ہمارے قائد کا نعرہ تھا , اس لیے وقت کو ضائع مت کرنا اور خوب محنت اور دل لگا کر پڑھنا, کامیابی آپ کی ہوگی .  ان کے بعد مصنف علی عباس نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیبس کی کتابیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ, دوسری کتاب بھی پڑھی چاہئیے اور فیلڈ کے متعلق بھی آگہی رکھنی چاہئیے , یہ سب آپ کو کرنا ہوگا اگر چاہتے ہیں کہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد , آپ ایک اچھی زندگی گزار سکیں. ان کے بعد سینئر کالم نگار جناب یاسر پیرزادہ نے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن واپس نہیں آتے, اس لیے اپنے ہر لمحے کو بہتر بنانے اور آگے بڑھنے کی جستجو میں رہنا ہے , یہ زمانہ جدت پسند ہے, تیز سوچیں اور دوسروں سے ہٹ کر سوچیں, پڑھنے کے وقت پڑھیں اور اضافی وقت میں کوئی پروڈکٹیو سیکھیں, اپنی صلاحیت کو جانیں اور کتابیں پڑھنے کا شوق زندہ رکھیں. 
اس کے بعد , ناظم علاقہ محمد عامر نے کہا کہ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے , اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان میں نوجوان کے لیے مخلتف طرز کی اصلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے . ان کے بعد پرنسپل کالج جناب پروفیسر اعزاز احمد خاں نے کامیاب و پروقار تقریب منعقد کروانے پر اسلامی جمعیت طلبہ کا شکریہ ادا اور نئے طلباء و طالبات کو کالج میں خوش آمدید کہا .
تقریب میں شرکت کرنے والی دوسری شخصیات میں وائس پرنسپل میاں محمد اکرم , صدر شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر شفاعت علی ملک اور پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمد صغیر شامل ہیں .