دیہی آبادی کو سائنس اینڈ ٹینالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تین سالہ مہم کا اعلان

دیہی آبادی کو سائنس کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تین سالہ مہم کا اعلان
بیجنگ (کرئیر کاروان) چین کی حکومت نے دیہی آبادی کو سائنس کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تین سالہ مہم کا اعلان کیا ہے جو کہ چائنا ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت زراعت و دیہی امور کے تحت فراہم کی جائے گی۔ وزارت کے مطابق تین سالہ مہم کے دوران چین کے 40 لاکھ کسانوں اور دسرے کم تعلیم یافتہ افرادکو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے انھیں بتایا جائے گا کہ سائنس اصل میں ہے کیا،جدید زرعی طور و طریقے کیا ہے اور مختلف قسم کے کاروبار کا انتظام وانصرام کیسے چلایا جاتا ہے۔اس وقت چین میں دیہی سطح پر سائنسی بنیادوں پر تعلیم یافتہ افراد کا تناسب 4.93فیصد ہے جو قومی اوسط 8.47 فیصد سے نصف حد تک کم ہے۔