I B A میں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان) آئی بی اے کراچی کے مین کیمپس میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد کیا جس میں فارغ التحصیل طلباوطالبات کو 926اسناد تفویض کی گئیں۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے گزشتہ دہائی میں ادارے کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے جاب مارکیٹ سے آئی بی اے کے گریجویٹس کے بارے میں رائے ملتی ہے کہ یہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ ان کی پیشہ ورانہ اخلاقی اقدار بھی انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے“۔انھوں نے مزید کہا کہ گریجویٹس کے دوسرے ساتھیوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ انھوں نے طلباوطالبات سے کہا کہ انھیں غیر یقینی مستقبل کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
 آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال نے کہا کہ آئی بی اے معیاری تعلیم کی اشاعت کے لئے جانا جاتا ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں بہت کم بچوں کا داخلہ ہوتا ہے، اساتذہ بہت نظم وضبط سے پڑھاتے ہیں اور امتحانات بہت شفاف ہوتے ہیں۔ اس ادارے کی اچھی ساکھ میں یہاں سے گریجویٹ ہونے والے طالبعلموں کی کامیابی کا بھی کردار ہے۔ آئی بی اے کے فارغ التحصیل طلباوطالبات کے معیار کا اندازہ یہاں سے گریجویٹ ہوتے ہی ان کو ملنے والی تنخواہوں سے کیا جاسکتا ہے۔