طلبہ نے آرمی کے جوانوں کا راستہ روک دیا

یونیورسٹی آف سرگودھاکے طلبہ کے احتجاج کے باعث کینال روڈ لاہورپر بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، ایف سی کالج، مسلم ٹاؤن اور جیل روڈ انڈر پاسسز پر ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
دوران احتجاج طلبہ نے پاک آرمی کے جوانوں کا راستہ بھی روک لیا۔ڈگریاں نہ ملنے پر طلبہ نے کینال روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند کردی، روڑ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔احتجا ج کے دوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو رواں دواںرکھنے کیلئے متبادل راستوںکا انتخاب کرلیا۔ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر نے متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی۔احتجا ج کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ نے پاک فوج کے قافلے کو روک لیااورپاک آرمی زندہ باد، وی وانٹ جسٹس،کے نعرے لگانا شروع کر دیئے تاہم پاک آرمی کے جوان بھی طلبہ کو منانے میں ناکام رہے۔پاک آرمی کو راستہ نہ ملنے پر ٹریفک وارڈنز نے متبادل راستے سے قافلے کو روانہ کیا۔