اساتذہ ملازمت سے فارغ

گزشتہ روزضلعی انتظامیہ کا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ،اجلاس کی صدارت اے ڈی سی جی لاہور سید توقیر حیدر کاظمی نے کی۔اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر 11اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیااور11اساتذہ کو چھوٹی سزائیں دی گئیں جبکہ20اساتذہ کی انکوائری ابھی جاری ہیں۔ 132مختلف جگہوں پر کام کرنے والے نان ٹیچنگ سٹاف کو واپس بلا لیا گیااور108نان ٹیچنگ سٹاف نے واپس ایجوکیشن اتھارٹی میں رپورٹ کر دی جبکہ 20کو رپورٹ نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن کا یہ بھی کہناتھا کہ پنجاب کی جن سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے خالی پڑے ہیں ان پر تقرریاں رواں برس ہی مکمل کی جائیں گی اور وائس چانسلر تقرری کے لیے سرچ کمیٹی خیبر پختونخوا کی طرز پر بنائی جائیں گی اور کمیٹی میں نامور ماہرین تعلیم کو شامل کیا جائے گا۔