سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا

کراچی (اردوکرئیر کاروان) سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرآج ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سائنس، ٹیکنالوجی،، معیشت اور دیگر شعبہ جات میں ہرآنے والے دن میں تیزی سے ہوتی تبدیلیوں کے باعث اساتذہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوچکا ہے، اس لیے ان کو نئی معلومات اور جدید علم کی مدد سے اپنی نئی نسل کو تعلیم دینی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدیوں سے استاد کا کردار معاشرے کو تبدیل کرنے اور نئی آگاہی دینے والا رہا ہے۔ کیوں کہ اسکے دیے گئے علم کی مدد سے ہر دور کا نسل معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے اسے ترقی کی نئی منزل کی طرف پروان چڑھاتارہا ہے۔
اسی طرح آج کے اساتذہ کو بھی نئے دور کے چیلنجز کی مدنظر اپنے اپنی نئی نسل کو صحیح تعلیم ، تربیت ، کردارسازی اور رہنمائی کرنی چاہئے۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ آج کے ملکی اور عالمی حالات کے تناظر میں ہمارا ملک اور ہماری عوام جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے۔ اس لیے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو زیادہ ذمہ داری اور قومی احساس کے تحت اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے اساتذہ کو ان کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ کی عزت کریں۔ اس موقع پر ڈین بزنس ایڈمنسٹریشن اور کامرس پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی چنڑ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر سید آصف علی ،،ڈاکٹر سیدہ رخشندہ کوکب، ڈاکٹر حنا شہناز، شاہد عبید ، مس خوشبواور مس سیدہ وجیہ نعیم نے بھی خطاب کیا جبکہ طالبعلموں نے بھی اپنی تقریروں کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔