فرنٹیئر ایجوکیشن اکیڈمی پشاور :اساتذہ کیلئے تربیتی کورس کا انعقاد

فرنٹیئر ایجوکیشن اکیڈمی پشاور :اساتذہ کیلئے تربیتی کورس کا انعقاد
پشاور (کرئیرکاروان)فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن اکیڈمی پشاورکے زیر اہتمام مختلف کالجز کے لیکچررز کیلئے تربیتی کورس منعقد کیاگیا جس میں33 مرداور خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ کورس کی نگرانی اکیڈمی کے کوآرڈینیٹر سید عارف شاہ نے کی جبکہ ریسورس پرسن میں ڈاکٹر طلعت خورشید‘ پروفیسر سلمیٰ مسعود ‘ڈاکٹر فدامحمد اور ڈاکٹر مظہر اقبال شامل تھے۔ اختتامی تقریب میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر سریربادشاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔