پشاور یونیورسٹی میں اسامیوں پر بھرتی کے لئے اشتہار دے دیا گیا ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

اسلام آباد (کرئیر کاروان) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں پرووسٹ، اسسٹنٹ پرووسٹ اور دیگر آسامیوں پر بھرتی کے لئے اشتہار دے دیا گیا ہے۔ 15 مئی کے بعد بھرتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ، رخسانہ زبیری او بہرہ مند تنگی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ حکومت گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک کی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ آسامیوں کے سلسلے میں معلومات کے لئے مرکزی پورٹل قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں گریڈ 1 سی15 کی اسامیوں پر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کی جاتی رہی ہے اور اب ہم چاہتے ہیں کہ میرٹ پر بھرتی کرنے کے لئے وفاق میں بھی یہ نظام اپنایا جائے

Image result for ali muhammad khan