اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج آف سائنس کے تحت کشمیر واک کا اہتمام

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج آف سائنس کے تحت کشمیر واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے قائدین نے کی۔ واک کا آغاز صبح 10بجے گورنمنٹ کالج آف سائنس (وحدت روڈلاہور)کے مرکزی دروازے سے ہوا،واک کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارا دل ہے اور اس دل کو ہم غیروں کے قبضے سے آزاد کروا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
واک کا مقصد کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنا اورمعصوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا تھا جبکہ کشمیری عوام کو اس بات کا یقین دلانا تھا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان پر بھارت کی جانب سے ظلم ڈھائے جانے پر سراپا احتجاج ہے۔
 
 
واک میں طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرے درج تھےواک کا اختتام بھیکے وال موڑ پرہوا۔