اقراءیونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور(نمائندہ کریئر کاروان)اقراءیونیورسٹی کے طلبہ نے اسلام آبادمیں واقع نجی یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ انہوں نے اسلام آبادمیں واقع فاسٹ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے کئی مرتبہ درخواستیں دی اوراس دوران جوٹیسٹ ان سے لئے گئے انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہرمرتبہ دانستہ طورپرکم نمبردئیے گئے جبکہImage result for fast university islamabadانہیں ری چیکنگ کرنے بھی نہیں دیاجارہاہے جس کی وجہ سے اُن کاقیمتی وقت ضائع ہورہاہے۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پراُن کے مطالبات کے حوالے مختلف نعرے درج تھے۔متاثرہ طلبہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ اُن کے ساتھ ہونے والی زیادتی کانوٹس لے کریونیورسٹی میں داخلہ دینے کیلئے انتظامیہ کوہدایات جاری کی جائیں۔