اوپن یونیورسٹی امتحانات کب ہوں گے؟

اسلام آباد(نمائندہ کرئیر کاروان)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2018ءمیں پیش کئے گئے بی بی اے ،پی جی ڈی، بی ایس،ایم اے ،ایم ایس سی،ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات 12نومبر2018ءسے راولپنڈی /اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ ارسال کر دی گئی ہیں۔طلبہ کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرکے حاصل کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔ طلبہ کو ان کی رہائش کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت یقینی بنانے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔