ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) یونیورسٹی آف کراچی کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ کے 02 نومبر2018 ءکو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق ایم ایڈ کا 2نومبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 10 نومبر 2018 ءکو ہوگا جبکہ بی ایڈ کا 2نومبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 19 نومبر 2018 ءکو منعقد ہوگا۔