علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کا آغاز ہونے کے قریب

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کا آغاز 8 اکتوبر سے شروع ہو گا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سمسٹر بہار 2018ءکے پروگرامز ایف اے، ایف ایس سی، ڈپلومہ اِن ایجوکیشن، اوپن ٹیک، اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ (پرانا کورس) کے امتحانات کا سلسلہ ملک بھر میں ایک ساتھ 8 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔
اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس/ایجوکیشن (ایک، دو، تین سالہ) اور بی ایڈ پروگرامز کے امتحانات اکتوبر کے آخری ہفتہ سے شروع ہوں گے جس کیلئے یونیورسٹی نے ملک بھر میں 850 کے لگ بھگ امتحانی سنٹرز قائم کئے ہیں جبکہ امتحانات کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔