انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، کراچی میں مسلسل پانچواں پرچہ آٹ

کراچی (تازہ ترین) کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے،مسلسل پانچواں پرچہ آٹ , محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ ایک بار پھر ناکام ہوگیا، انٹرامتحانات کا پانچواں پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

 

انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ انٹر بورڈ کے امتحانات میں پانچویں روز بھی بارہویں جماعت کا پانچواں پرچہ آوٹ ہوگیا۔ انٹر بورڈ کا زولوجی کا پرچہ امتحانی

مرکز پہنچنے سے 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ طلبہ کے والدین نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔