پنجاب یونیورسٹی: بی اے/ بی ایس سی امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیاگیا

پنجاب یونیورسٹی: بی اے/ بی ایس سی امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیاگیا
پنجاب یونیورسٹی بے اے، بی ایس سی امتحانات میں لڑکیاں تمام ٹاپ پوزیشنز پر بازی لے گئیں۔ بی ایس سی تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر کی 714 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن ۔ بی ایس سی میں اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول کی 682 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن ۔ بی ایس سی شکر گڑھ کی طالبہ ابیحہ فاطمہ کی 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن ۔
 بی اے میں لاہور کی طالبہ طوبی افضل کی 646 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن ۔ بی اے میں اوکاڑہ کی پرائیوٹ امیدوار عنیزہ احمد کی 631 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن ۔ بی اے میں صدف فریاد کی 628 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن ۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل صبح 10:30 پر الرازی ہال میں منعقد ہو گی۔