امتحانات کے لیے ملک بھر میں 850 مراکز قائم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2018ءکے میٹرک ، ایف اے/ایف ایس سی/ڈپلومہ ان ایجوکیشن/اوپن ٹیک ، اے ٹی ٹی سی ، پی ٹی سی ، سی ٹی اور بی ایڈاولڈپروگرامز کے فائنل امتحانات8اکتوبر 2018ءسے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کئے جاررہے ہیں۔ طلبہ و طالبات رول نمبر سلپس یونیورسٹی یہاں بھی ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے

مزید جانیے: سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے اہم خبر

اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔