پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کارڈیالوجی وارڈکااچانک دورہ مریضوں کودی جانے والی سہولیات اور دیگر امور کاجائزہ لیا

پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کارڈیالوجی وارڈکااچانک دورہ
مریضوں کودی جانے والی سہولیات اور دیگر امور کاجائزہ لیا
 
رحیم یار خان (کرئیرکاروان) پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کارڈیالوجی وارڈکااچانک دورہ کیااورمریضوں کودی جانے والی سہولیات اور دیگر امور کاجائزہ لیا،کائونٹرپرمریضوں کے داخلے کاریکارڈدیکھا ،انہوں نے وارڈمیں صفائی ستھرائی کوخصوصی طورپرمشاہدہ کیا اوراس میں مزیدبہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا، انجیوگرافی کے لیے داخل مریضوں سے انہوں نے علاج معالجے کے بارے میں مختلف سوالات کئے،  مریضوں نے پرنسپل کوبتایاکہ انہیں علاج معالجے کے لیے بہترین سہولیات مہیاکی گئی ہیں جس پرپرنسپل ڈاکٹرظفرحسین تنویرنے اپنے اطمینان کااظہارکیااس موقع پر ڈاکٹر عبدالماجد اور ڈاکٹرقاضی عبدالصمدنے پرنسپل کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ شیخ زیدہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ہرقسم کی سہولیات میسرہیں پہلے مریضوں کواوپن ہارٹ سرجری کے لیے لاہور، کراچی جاناپڑتاتھاجبکہ اوپن ہارٹ سرجری کی یہ سہولت شیخ زیدہسپتال میں بھی میسرہے جہاں دل کے مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی جارہی ہے، اس موقع پرپرنسپل ظفرحسین تنویرنے کہاکہ مریضوں کاعلاج معالجہ اوران کی بہتر نگہداشت ہماری اولین ترجیح ہے، تمام ڈاکٹرزاورسٹاف مریضوں کے ساتھ حسن وسلوک سے پیش آئیں۔
انہوں نے کارڈیالوجی وارڈمیں مزیدبہتری لانے کی ضرورت پرزوردیااوردیگرچھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے کاعندیہ دیا، اس موقع پرمیڈیافوکل پرسن ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرعلی برہان مصطفی، پی آراوڈاکٹرعمرچیمہ ودیگرموجودتھے۔