امتحان کیلئے امتحانی مراکز میں امیدواروں کو 30 منٹ پہلے لازمی پہنچنا ہوگا: کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل

لاہور(کرئیر کاروان) لاہور بورڈ ،کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کیلئے امتحانی مراکز میں امیدواروں کا 30 منٹ پہلے پہنچنا لازمی قرار دے دیا، کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ مقررہ ٹائم سے 5 منٹ تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کیلئے امتحانی مراکز میں امیدواروں کا 30 منٹ پہلے پہنچنا لازمی قراردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے کے بعد کسی طالب علم کو امتحانی سنٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، سکینڈ شفٹ کے پیپر میں طلبا کو ایک بجے تک امتحانی سنٹر پہنچنا لازم ہوگا، ڈیڑھ بجے کے بعد کسی طالب علم کو امتحانی سنٹر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ناصر جمیل نےمزید کہا کہ مقررہ ٹائم سے 5 منٹ تاخیر سے آنے والےامیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔