انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایجنڈا 2030ءکا اجلاس

پشاور(نمائندہ کریئر کاروان) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور GIZپشاور کے حکام کے مابین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد (2030 Agenda) کے حوالے سے ایک اجلاس گذشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے اوریک (ORIC)آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکورنے کی۔اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر افضل خان، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر شمائلہ فاروق ، ڈائریکٹر میڈیا انجینئرنگ یونیورسٹی پشاو ر ، صادق حسین ایڈاوائزر فنانس سسٹین ائبل ڈیویپلمنٹ GIZ، اصغر خان اور ایڈوائزر انسٹیٹیوشنل ڈیویپلمنٹ GIZاور دیگر نے شرکت کی۔ پائیدار ترقی کے مقاصد کا ایجنڈا (2030 Agenda)اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نی2015میں بنایا تھاجو کہ 17نکات کا مجموعہ ہے۔
جس کا مقصدعالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد (2030 Agenda) کے مختلف پہلوﺅں اور اس میں یونیورسٹی کے کردار پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں یہ بات طے ہوگئی کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور GIZملکر SDGsپر کام کرینگے۔ ڈائریکٹر اوریک نے GIZحکام کو انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں آئندہ اجلاس انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور GIZکے اعلیٰ حکام کے مابین جلد منعقد کی جائے گی جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔