انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان کا آغاز کب ہوگا؟

 کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 17 اکتوبر سے شروع ہوں گے، تمام پرائیویٹ طلباءو طالبات کو رول نمبرز ان کے متعلقہ پتہ جات پر بھیج دیئے گئے ہیں، اگر کسی وجہ سے کسی امیدوار کو رول نمبر نہ ملا تو وہ 11 اکتوبر 2018ءتک بورڈ آفس سے ڈپلیکیٹ رول نمبر حاصل کر سکتا ہے۔
طلباءو طالبات ڈپلیکیٹ رول نمبر کے حصول کیلئے آخری امتحان کی ڈی ایم سی کی کاپی ساتھ لائیں، ریگولر طلباءو طالبات کے رول نمبر 9 اکتوبر تک جاری کر دیئے جائیں گے، ریگولر رول نمبرز کے حصول کیلئے متعلقہ ادارہ کے پرنسپل سے اتھارٹی لیٹر لانا لازمی ہو گا۔