انٹرمیڈیٹ کے ناقص نتائج پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)انٹرمیڈیٹ کے ناقص نتائج پر لاہور کے 32 سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ کو انکوائری کے لیے طلب کر لیا گیا، مذکورہ اساتذہ کے بچوں کا رزلٹ بورڈ میں 25 فیصد سے کم ہے، انکوائری ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ ذوالفقار علی بھٹی کریں گے۔ 
یہ بھی لازمی پڑھیں: لاہور بورڈ میں اجلاس
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان 2018ء میں 25 فیصد سے کم نتائج دینے والے لاہور کے 12 ہائر سکینڈری سکولوں کے 32 سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ کی انکوائری ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ ذوالفقار علی بھٹی کریں گے، مذکورہ اساتذہ کو آج صبح 10 بجے ڈی پی آئی آفس میں طلب کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیسن آفیسر سکینڈری ملک احسان کا کہنا ہے کہ سبجیکٹ اسپشلسٹ کےخلاف ذاتی سنوائی کی گئی جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپشلسٹ کے صدر رانا عطاءمحمد کا کہنا ہے کہ ہائر سکینڈری سکولوں میں ان بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے جنھیں کسی سرکاری کالج میں داخلہ نہیں ملتا، سبجیکٹ اسپشلسٹ کے خلاف انکوائری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔خراب نتائج دینے والوں میں گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول سمن آباد، مزنگ، گلبرگ، مانگا منڈی، لیڈی میکلیگن، گھوڑے شاہ، گرین ٹاو¿ن، مصطفی آباد اور ملتان روڈ شامل ہیں۔