PTCاورNTS کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

ایبٹ آباد/اسلام آباد (نمائندہ کریئر کاروان) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد نے پی ٹی سی اور این ٹی ایس پاس امیدواروں کیلئے انٹرویو کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انٹرویو 29 اکتوبر تا یکم نومبر 2018ءکو ڈی ای او (خواتین) کے دفتر میں منعقد کئے جائیں گے، امیدوار اصلی اسناد اور سکونتی سرٹیفکیٹ کے ساتھ تشریف لائیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) ایبٹ آباد کے جاری اعلامیہ کے مطابق جن خواتین امیدواروں نے این ٹی ایس میں پہلی 10 پوزیشنیں حاصل کی ہیں وہ 29، 30 اور 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) ایبٹ آباد کے دفتر میں انٹرویو کیلئے رابطہ کریں۔اعلامیہ کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والی امیدواران اپنی اصلی تعلیمی اسناد کے ساتھ متعلقہ یونین کونسل کے سکونتی سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لائیں۔