ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران انٹری ٹیسٹ کے تینوں مراکز کا مشترکہ وزٹ کرکے ضروری انتظامات کاجائزہ لیں اور طالب علموں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات ہونے چاہیں۔انہوںنے سنٹ
رز پر پینے کا پانی،،میڈیکل کیمپس،ایمرجنسی سروسز کی موجودگی،مناسب جگہو
ں پر گاڑیوں کی پارکنگ،بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین/رشتہ داروں کے لئے باسہولت انتظار گاہوں اور دیگر اقد
امات کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
آر پی او نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے تینوں امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران یونیورسٹیز کی طرف سے ضروری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے زرعی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس دھوبی گھاٹ اورگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاﺅن میں مجموعی طور پر 6613طلباءوطالبات شرکت کریں گے جن میں 4152طالبات اور2461طلباءشامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی اورجی سی وومن یونیورسٹی میں طالبات اور جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں طلباءکے لئے سنٹرز بنائے گئے ہیں۔