سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے بڑی خبر

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے خراب نتائج پر سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن سکول نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کے ہائیر سیکنڈری سکول کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔10 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکول سربراہان کا تبادلہ یا دو سالانہ انکریمنٹ روک لیے جائیں گے۔25 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکول سربراہان کیخلاف پیڈ اایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے گی جبکہ80 فیصد سے زائد نتائج دینے والے سکول سربراہان کوتعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن سکول نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔ صوبہ بھر کے ڈی ای او سکینڈری کو نتائج کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔