انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2018 پریکٹیکل امتحانات کا اعلان

ایبٹ آباد(نمائندہ کریئر کاروان) انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2018ءکے پریکٹیکل امتحانات 21 نومبر 2018ءبروز بدھ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2018ءکے پریکٹیکل امتحانات 12 ربیع الاول 21 نومبر 2018ءبروز بدھ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تمام امیدواروں کو متنبہ کیا گیاہے کہ مقررہ وقت پر وہ اپنے سنٹرز پہنچ کر پریکٹیکل دیں۔