مدارس میں انگریزی اور سائنس کے مضامین پڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (کرئیرکاروان)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے حکومت ملک میں قائم 30 ہزار مدارس کو رجسٹرڈ کرے گی جہاں انگریزی، حساب اور سائنس کے مضامین  بھی نصاب کا حصہ ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شفقت محمود نے کہا کہ حکومت مدارس میں زیر تعلیم بچوں کے امتحانات منعقد کرے گی اور پہلا بیچ اگلے جون تک متوقع ہے۔انہوں  نے مزید کہا کہ پاکستان میں قائم مدارس پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہاں نفرت کو ہوا دی جاتی اور یہ ’دہشت گردوں کی نرسری‘ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہب اور عقائد کے خلاف نفرت آمیز تقریر کی گنجائش نہیں ہوگی۔ ہم نصاب کا جائزہ لیں گے کہ اس میں کسی مذہب اور عقائد کے خلاف نفرت آمیز مواد تو موجود نہیں۔