لاہور بورڈ : انٹر میڈیٹ سال اول کا سوموار کوملتوی ہونے والا انگریزی کا پرچہ 4جون کو ہوگا

لاہور بورڈ : انٹر میڈیٹ سال اول کا سوموار کوملتوی ہونے والا انگریزی کا پرچہ 4جون کو ہوگا
لاہور(کرئیر کاروان)لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ انیڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پیر کے روز ہونے والا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا تھا۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا تھا کہ یومِ علیؓ کی تعطیل کی وجہ سے پرچہ ملتوی کیا گیا تھا،  سوموار کو یومِ علیؓ کے جلوسوں اور جلسوں کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اور شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بند  ہے۔
کنٹرولر امتحانات نے بتایا تھا کہ اتنے کم وقت میں امتحانی مراکز تبدیل نہیں کیے جا سکتے تھے اس لیے انٹر میڈیٹ سال اول کا سوموار کو ہونے والا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا ہے کہ ملتوی ہونے والا پرچہ 4 جون کوہوگا
واضح رہے کہ لاہور بھر میں حضرت علیؓ کے یومِ شہادت کے حوالے سے جلوس نکالے جارہے ہیں اور انؓ کی ذات سے عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔
اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور میں یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہےلاہور بورڈ نے پیر کو ہونے والا پرچہ بھی منسوخ کر دیا تھا, بتایا گیا ہے  کہ شہر میں ہونے والی عام تعطیل کی وجہ سے انگریزی کا پرچہ منسوخ کر دیا گیاتھااور اب یہ پرچہ4 جون کوہو گا