علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت امتحانات کا آغاز

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایف اے امتحانات شروع ہو گئے، بی اے کے امتحانات نومبر میں شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ نہ ملنے پر فوری رابطہ کریں یا ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کی جائے۔ ریجنل آفس ایبٹ آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سمسٹر بہار 2018ءکے پروگرامز ایف ای/ایف ایس سی، ڈپلومہ ان ایجوکیشن، اوپن ٹیک، اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ (پرانا کورس) کے امتحانات کا سلسلہ ملک بھر میں ایک ساتھ 8 اکتوبر سے شروع ہو چکا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس ایبٹ آباد کی پریس ریلیز کے مطابق طلباءو طالبات کو ڈیٹ شیٹ ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہے تاہم جن کو ابھی تک لیٹر موصول نہیں ہوئے تو وہ فوری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کریں یا ریجنل آفس ایبٹ آباد سے رابطہ کریں۔ ریجنل آفس ایبٹ آباد نے بیچلر لیول کے طلباءو طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے امتحانات کا سلسلہ نومبر کے آغاز سے ہو گا، ان کی ڈیٹ شیٹ ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کی جا رہی ہیں لہذا وہ پوسٹ آفس سے رابطہ میں رہیں یا یونیورسٹی ویب سائٹ سے اپنی ڈیٹ شیٹ بمعہ رول نمبر ڈاﺅن لوڈ کریں۔